سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ باہر احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔
اہلِخانہ سے ملاقات کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شرکت کرنے والے ارکان
احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔
علاج کے مطالبات
احتجاج کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پچھلے دھرنے کا ذکر
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے موٹروے پر 4 روز دھرنا دیا تھا۔ بعد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رمضان کے بعد عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا اور احتجاج ختم کیا گیا۔








