ممکنہ امریکی حملے کا خطرہ، بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی

بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ امریکی حملے کا خطرہ، بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدوں کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

وزارت خارجہ کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

کشیدگی کی وجہ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر

سفارتخانے کا بیان

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں، وہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پھر لرز اٹھا،دو روز میں 11 واں زلزلہ

احتیاطی تدابیر

بھارتی وزارتِ خارجہ کے اندازے کے مطابق ایران میں عموماً تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام بھارتی شہری اور بھارتی نژاد افراد احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں کے مقامات سے دور رہیں، ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور مقامی میڈیا پر صورتحال کی نگرانی کریں۔

وزیر اعظم مودی کا دورہ

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز اسرائیل کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مودی کا دورہ مبینہ طور پر ’’انتہاپسند دشمنوں‘‘ کے خلاف ایک نئے اتحاد کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...