ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے: خالد مقبول صدیقی
اپیل کی وجوہات
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے درخواست کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا اور حقائق و قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹربیونل کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
فارم 45 میں مبینہ تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے، تاہم نتائج مرتب کرتے وقت کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جو کہ انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کے تاریخی اجرا میں بینک آف پنجاب کی شراکت
عدالت میں استدعا
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا جائے۔
شفاف انتخابات کا حق
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شفاف انتخابات ہر امیدوار کا آئینی حق ہے اور اس حق کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی pic.twitter.com/haM4ebuD5n
— Zulqarnain Iqbal (@zulspeaks) February 24, 2026








