شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ریبیز کا شکار مزید 2 افراد انتقال کر گئے

کراچی میں ریبیز کے کیسز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد سک گزیدگی (ریبیز) کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

پہلا کیس: 75 سالہ شخص

لیاری کے رہائشی 75 سالہ شخص کو گزشتہ روز جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جو دوران علاج آج جانبر نہ ہوسکا۔ متاثرہ شخص کو تین ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم

دوسرا کیس: 10 سالہ بچی

دوسری جانب میرپور خاص کی رہائشی 10 سالہ بچی کو 2 ماہ قبل چہرے پرکتے نے کاٹا تھا۔ متاثرہ بچی کو گزشتہ شب انڈس ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اور آج دورانِ علاج وہ بھی انتقال کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای کی بیٹنگ جاری

اموات اور رپورٹ شدہ کیسز

دنیا ٹی وی کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی میں ریبیز سے اموات کی تعداد 4 ہو گئی ہے، جب کہ کراچی کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں تقریباً 8 ہزار افراد زخمی ہو کر رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کی ہدایات

علاوہ ازیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مختلف ہسپتالوں میں ویکسین بھی موجود نہیں ہوتی۔ عوام میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ویکسین بھی نہیں لگواتے۔ عوام کو چاہیے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسین لازمی لگوائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...