ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود مختلف ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

خطاب کا آغاز

اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر، وزیرِ خارجہ اور خاتون اوّل سمیت تمام سرکاری شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

امریکی معیشت کی بہتری

امریکی صدر نے کہا کہ پانچ ماہ قبل ہی امریکا نے اپنی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منائی اور آج ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، جب میں نے اقتدار سنبھالا تو انہیں بیمار معیشت اور کئی سنگین مسائل ورثے میں ملے، لیکن ایک سال کے اندر ان کی حکومت نے بے مثال اصلاحات کیں اور حالات بدل دیئے۔

اُن کے مطابق بائیڈن دور میں مہنگائی بدترین سطح پر تھی، تاہم اب مہنگائی کم ہو کر 1.7 فیصد تک آ چکی ہے اور ملک برے وقت سے نکل آیا ہے۔

دیکارٹوری صورتحال

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت امریکی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہی ہے اور گیس کی قیمتیں بیشتر ریاستوں میں 2.30 ڈالر فی گیلن سے کم ہو چکی ہیں جبکہ بعض مقامات پر یہ 1.99 ڈالر فی گیلن تک ہیں، امریکی تیل کی پیداوار میں روزانہ چھ لاکھ بیرل سے زائد اضافہ ہوا ہے اور قدرتی گیس کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

پاک بھارت جنگ کا ذکر

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا صدر ٹرمپ نے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو بچایا۔

حفاظتی صورتحال

سرحدی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور گزشتہ 9 ماہ کے دوران کوئی غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل نہیں ہو سکا۔

غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکا میں قیام کریں۔

اقتصادی کامیابیاں

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایک سال کے دوران 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہوئی جبکہ بائیڈن کے دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ

خطاب کے دوران امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو "افسوسناک" قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے عالمی ٹیرف نافذ کرتے ہوئے صدارتی اختیارات سے تجاوز کیا۔

نئے ٹیرف کا اعلان

انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ تجارتی قانون کی دفعہ 122 کے تحت 15 فیصد نئے عالمی ٹیرف نافذ کر رہے ہیں۔

ایران کا نیوکلیئر پروگرام

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ کر دیا اور سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھے گا۔

کانگریس میں ہنگامہ

خطاب سے پہلے کانگریس میں کشیدگی پیدا ہوئی جب ڈیموکریٹ رکن کانگریس ال گرین کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ایک پلے کارڈ لہرایا جس میں لکھا تھا "BLACK PEOPLE AREN’T APES!"

رپورٹس کے مطابق جب صدر ایوان میں داخل ہو رہے تھے تو ال گرین نے ان کی طرف اپنا سائن اٹھایا، تاہم ری پبلکن ہاؤس میجورٹی لیڈر اسٹیو اسکالیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...