ایران نے نیدرلینڈ کے سفارتکار کو سٹارلنک کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
ڈچ سفارتکار کی ایران میں گرفتاری
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
سفارتکار کا سامان ضبط
ایرانی میڈیا کے مطابق، روسی خبر ایجنسی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ڈچ سفارتکار جب ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔
جب اس معاملے پر تنازعہ ہوا تو اس کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ نتیجتاً، سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا، جبکہ دوسرے مندوب کا سامان نکالنے میں دیر ہوگئی، جس کے باعث یہ سامان کھول لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین 2028 اولمپکس میں کرکٹ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے سنجیدہ ہے اسٹیو واہ نے تمام ملکوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
ایران میں اسٹار لنک کی پابندیاں
ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے لیے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں۔ مگر ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، کیونکہ انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے۔
ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے کے زمرے میں لایا جاتا ہے اور اسٹار لنک استعمال کرنے والوں کو قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔
ہالینڈ کا ری ایکشن
دوسری جانب، ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔








