بھارت: خاتون یوٹیوبر کی خودکشی، جان لینے سے قبل والدہ کو کیا پیغام بھیجا؟

حیدرآباد میں نوجوان یوٹیوبر کی خودکشی

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 21 سالہ یوٹیوبر اور سائنس کی طالبہ بونو کوملی نے اپنے کرائے کے فلیٹ میں خود کشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاڑہ چنار کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بدستور منقطع: دو سال بعد سعودی عرب سے پاکستان آیا ہوں مگر اب تک گھر نہیں پہنچ سکا۔

والدہ کو محبت بھرا پیغام

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل بونو کوملی نے کویت میں مقیم اپنی والدہ کو پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

بونو کوملی نے لکھا تھا کہ ممی! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، یوٹیوبر نے اپنی والدہ سے چھوٹے بھائی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ای ایس 2026 امتحانات کا شیڈول، فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان نے غلط رپورٹنگ پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کردی

تعلیمی پس منظر اور زندگی

بھارتی میڈیا کے مطابق بونو کوملی کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے حیدرآباد میں ایک نجی کالج میں بی ایس سی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ یہاں اکیلی رہ رہی تھی اور یوٹیوب پر لائف اسٹائل اور ذاتی نوعیت کی ویڈیوز بھی بناتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

واقعے کی تفصیلات

پولیس کے مطابق جب والدہ کو بار بار کالز کا جواب نہ ملا تو انہوں نے بیٹی کی ایک دوست کو اطلاع دی۔ دوپہر کے وقت فلیٹ کا دروازہ توڑنے پر اندر سے بونو کی لاش ملی۔

تحقیقات کے نتائج

ابتدائی تحقیقات میں طویل عرصے سے جاری ایک رومانوی تعلق میں اختلافات کے باعث ذہنی دباؤ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...