مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کر کے معافی مانگ لی

بل گیٹس کا غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے سے باضابطہ معذرت کر لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

ٹاؤن ہال اجلاس میں بات چیت

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے اپنے فاؤنڈیشن کے عملے سے ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں خطاب کیا جس میں اپنی نجی زندگی سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی۔ بل گیٹس نے ندامت کا اظہار کیا کہ ان کی 27 سالہ شادی کے دوران دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف

روسی خواتین سے تعلقات کی تفصیلات

بل گیٹس نے مزید بتایا کہ ایک خاتون روسی برج کھلاڑی تھیں جن سے ان کی ملاقات مختلف برج ایونٹس کے دوران ہوئی جبکہ دوسری خاتون روسی نیوکلیئر فزسٹ تھیں جن سے ان کا رابطہ کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے قائم ہوا۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ نجی طیارے پر جیفری اپیسٹین کے ساتھ سفر کر چکے ہیں اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ان سے ملاقاتیں بھی کیں، تاہم انہوں نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے یا اس کا مشاہدہ کرنے کی سختی سے تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: یو این سیکریٹری جنرل

اپیسٹین کے ساتھ تعلقات کا اثر

بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔ قبل ازیں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جولائی 2013 کی ایک ای میل جو مبینہ طور پر اپیسٹین کی جانب سے لکھی گئی تھی، اس ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ بل گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے بعد لاحق ہونے والی ایک جنسی بیماری کو اپنی اہلیہ میلنڈا گیٹس کو بچانے کی کوشش بھی کی تھی۔

جیفری اپیسٹین کا پس منظر

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفری اپیسٹین کے ساتھ بل گیٹس کے روابط سے متعلق نئی تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔ بل گیٹس نے بتایا کہ اپیسٹین سے ان کی پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی اُس وقت اپیسٹین فلوریڈا میں کم سن لڑکی کو جسم فروشی کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں سزا پا چکا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...