خیبر پختونخوا میں حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں، تمام سیاسی قوتیں اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی پر یکجا ہوں، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کی تشویش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 58 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔
خیبر پختونخوا کی سنگینی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ بالخصوص خیبر پختونخوا میں حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں۔ تمام سیاسی قوتیں اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی پر یکجا ہوں، مؤثر حکمتِ عملی اختیار کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 58 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ بالخصوص خیبر پختونخوا میں حالات سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں۔ تمام سیاسی قوتیں اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی پر یکجا ہوں، مؤثر حکمتِ عملی اختیار…
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 26, 2026








