پاکستان فوج کا افغان حکومت کے خلاف غضبِ حق جاری، 331 کارکن ہلاک
پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی موثر کارروائی، 331 کارندے ہلاک، 500 خوارج زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
آپریشن غضب للحق کی تفصیلات
عطاءاللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کر دیں، وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک جبکہ 500 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ اس دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا، پاکستان نے طالبان رجیم کے 163 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کیں، افغانستان میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،رانا ثنااللہ
طالبان کی صورتحال
Operation Ghazb lil Haq
Update 0900 hours 28 Feb✅*Summary of Afg Taliban losses*
▪️331 Killed,
▪️500 + Injured,
▪️104 Check posts destroyed,
▪️22 Post Captured,
▪️163 Tanks and Armed vehs Destroyed
▪️37 Locs across Afg eff tgt by air— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
پاکستانی افواج کی کاروائیاں
طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا، پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کو مکمل تباہ کردیا، پاک فوج کی جانب سے کسی بھی سولین ہدف یا آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال جارحیت پر بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، پاک فوج نے میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاور کو انتہائی مہارت سے تباہ کردیا، آپریشن غضب للحق تاحال جاری، اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی کی صورتحال
اِدھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث پشاور سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی، جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغان باشندوں کے خلاف بھی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔








