شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 1 شخص ہلاک 7 زخمی، ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کر دی
ابوظہبی میں ڈرون حملہ
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا
ایمرجنسی خدمات کی فوری طلب
انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خاصی چلتی ریل کی پٹری کے سامنے یکدم دیو ہیکل اونچا پہاڑ آگیا، پانی کے دباؤ کے سامنے کچی مٹی کے پہاڑ بھی اپنی جگہ چھوڑ دیتے تھے۔
دبئی ائیرپورٹ پر حملہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے بھی دبئی ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرون تباہ کرنے کے دوران برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ کی آبادی والے ملک میں حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب نہ کرسکیں تو یہ المیہ ہے، عثمان شامی
ایرانی میزائلوں کا خاتمہ
اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ جبکہ 209 میں سے 195 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ 14 کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔
دبئی کے دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔








