کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، وزارت دفاع کی تصدیق
کویتی وزارت دفاع کا بیان
کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کویتی وزارت دفاع کے مطابق امریکا کے متعدد طیارے گرے ہیں تاہم امریکی پائلٹ محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا
طارق کی تحقیقات
ترجمان کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے ساتھ رابطے میں ہیں، طیارے گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
ایف ففٹین طیارے کا حادثہ
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ کویت میں امریکی ساختہ ایف ففٹین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ایف ففٹین طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ پائلٹ امریکی تھے یا اسرائیلی، اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی
پائلٹوں کی حالت
الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد پائلٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہے۔ امریکا اور کویتی حکام کی جانب سے طیارے گرنے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل
سوشل میڈیا پر ویڈیوز
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مقامی افراد کو پائلٹوں کا سامنا کرتے ہوئے اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں پائلٹوں کی پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے آتے ہوئے بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کھیل کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار
ایرانی میڈیا کی رپورٹ
ایرانی میڈیا کے مطابق، امریکی طیاروں کو ایران کے دفاعی نظام نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ طیاروں کا ملبہ کویت کی حدود میں جا کر گرا۔ ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے
بریکنگ نیوز
⚡️???? BREAKING: American warplane crashes over Kuwait pic.twitter.com/FoyCUv1MpQ
— Iran Military (@Voiceforfreefom) March 2, 2026
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا
کویتی سائرن کی گونج
واضح رہے کہ کویت میں صبح سے اب تک تیسری بار سائرن بج رہے ہیں، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 9 مئی کے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
امریکی سفارتخانے کی صورتحال
کویت میں امریکی سفارتخانے سے بھی دھواں اٹھ رہا ہے، کچھ دیر پہلے ایران نے کویت پر ڈرون حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرا ہے۔
ایرانی دعویٰ
ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران نے امریکا کا ایک اور ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، امریکی اسٹرائیک ڈرون کو اصفہان کی فضاؤں میں تباہ کیا گیا۔








