آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے، نواز شریف کااظہار تعزیت
نوازشریف کا ایران کے سپریم لیڈر کی وفات پر تعزیتی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور صدر ن لیگ نوازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر کی موت پر ایران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے۔ یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ اس طرح کے نقصانات کے گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات ہوتے ہیں۔ سوگ کے دوران ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
نوازشریف کی ٹویٹ
My heartfelt condolences to the government and the people of Iran on the martyrdom of the Supreme Leader, His Eminence Ayatollah Ali Khamenei.
This is a significant moment in the history of Iran as such a loss carries deep emotional, political, and national implications. During…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026








