توشہ خانہ جعلی رسید کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت منظور، حکمنامہ جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے۔ بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی 1 ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’’پریمیئر لیگ‘‘ کی افتتاحی تقریب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

عدالت کی جانب سے دلائل کا جائزہ

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جس سے یہ ثابت ہو کہ انہوں نے بغاوت پر اکسایا ہو۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کوئی ایسا ثبوت پیش نہ کر سکی جس سے یہ ثابت ہو کہ احتجاج بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے۔ احتجاج کے مقدمات میں ان کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، 9 مئی کے احتجاج اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

ضمانت کی تفصیلات

حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی ضمانتیں منظور کیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...