قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن کی دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کو بہادر فورسز نے ناکام بنا دیا،طارق فضل چودھری
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے حساس علاقوں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن عناصر کی جانب سے دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کی گئی۔ تاہم، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں احتجاج اور بائیکاٹ ہوگا، ہم اسمبلی کے باہر عوام کے ساتھ اسمبلی لگائیں گے، بیرسٹر گوہر
جوابی کارروائی کا نتیجہ
انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں درجنوں دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچے جبکہ کئی زخمی ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی دہشتگردی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ یہ کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہماری افواج ہر لمحہ چوکس، پیشہ ور اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی
بہادر سپاہیوں کی قربانی
دشمن چاہے کسی بھی روپ میں آئے، اسے ہر محاذ پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایف سی بلوچستان کے اس بہادر سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔ شہداء ہماری طاقت اور عزم کی علامت ہیں۔
قوم کا عزم
پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور امن دشمن عناصر کے لیے اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔
شمالی بلوچستان کے حساس علاقوں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن عناصر کی جانب سے دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کی گئی، مگر پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔
جوابی کارروائی میں درجنوں دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچے…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) March 3, 2026








