نیپرا نے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 63 پیسے مہنگی کردی
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک، 7 جوان شہید
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات
جیو نیوز کےمطابق نوٹیفکیشن کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپیہ 63 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔
لائف لائن صارفین کے لئے استثنیٰ
اضافے کا لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔








