بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نے خلیجی ممالک کے لیے کارگو بکنگ بند کردی، کون کون متاثر ہوں گے؟ جانیے

ایران کے حملوں کے بعد شپنگ لاجسٹک کمپنی کا فیصلہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے حملوں کے بعد دنیا کی بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نے خلیجی ممالک کے لیے کارگو بکنگ بند کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی: 4 دہشتگرد ہلاک

متاثرہ ممالک

''جیو نیوز'' کے مطابق کارگو بکنگ بند ہونے سے متحدہ عرب امارات، عمان، عراق، کویت، قطر، اور بحرین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شپنگ لاجسٹک کمپنی کے مطابق سعودی عرب کے بعض شہروں کے لیے بھی بکنگ معطل ہوگئی ہے۔ یہ فیصلہ تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا جب کہ جدہ اور کنگ عبداللہ بندرگاہوں پر کام جاری رہے گا۔ عمان کی صلالہ بندرگاہ پر سروس معمول کے مطابق رہے گی، اردن اور لبنان کے لیے بھی سامان کی بکنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کون سا ادارہ وصول کرتا ہے؟

نئی بکنگ کے لئے سرچارج

شپنگ کمپنی کے مطابق نئی بکنگ پر وار رسک سرچارج دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ سی ایم ای شپنگ لائن نے 4 ہزار ڈالرز تک ایمرجنسی سرچارج نافذ کیا ہے۔ خلیج فارس کے علاوہ بحیرۂ احمر کنٹینر جانے پر بھی رقم دینا ہوگی۔

پاکستان سے تجارتی مال کی ترسیل

دوسری جانب پاکستان سے خلیجی ممالک تجارتی مال بھیجنے کے لیے بھاری وار رسک سرچارج کا نفاذ کیا گیا ہے۔ شپنگ کمپنی ہیپگ لوائیڈ لائن نے فی کنٹینر 1500 سے 3500 ڈالرز وار رسک سرچارج لگادیا ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...