پیٹرولیم مصنوعات زائد ریٹ پر فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اہم اقدامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پیٹرول پمپس پر عوام کو لائن میں نہ لگنا پڑے۔ پنجاب بھر میں کہیں بھی مقررہ نرخ سے زائد پٹرولیم مصنوعات بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Activities Kick Off at Lahore Youth Festival: Showcasing Logos from Various Educational Institutions and Engaging Youth
چیلنجز اور معاشی تحفظ
انہوں نے کہا کہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اور معاشی تحفظ کے لئے فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری کی خوبصورتی دیکھ کر اپنا منہ جلا لیا تھا: اجے دیوگن
اجلاس کے دوران اہم گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، ڈیمانڈ اور ذخائر کا جائزہ لیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 کروڑ روپے کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر گرفتار
بچت پالیسی پر اتفاق
اجلاس میں جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لئے بچت پالیسی پر اتفاق کیا گیا، اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زرعی استعمال کے لئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کے لیے سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا
ذخیرہ اندوزی پر کریک ڈاؤن
پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی، جبکہ تمام اضلاع میں انتظامیہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا۔ پیرا اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کی نگرانی اور کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
عالمی بحران کا اثر
اجلاس میں پٹرول، ڈیزل، ایل این جی اور دیگر ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ عالمی بحران کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔








