نگہبان رمضان پروگرام: تاریخی اقدام، 10 لاکھ سے زائد افراد میں 11 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے
نگہبان رمضان پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے '''نگہبان رمضان پروگرام''' کے تحت پنجاب سوشل سیکیورٹی سے رجسٹرڈ ورکرز کو ماہِ رمضان میں '''مریم نواز راشن کارڈ''' کے ذریعے 10 ہزار روپے نقد دیئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر پولنگ جاری، رانا ثنااللہ (ن) لیگ کے امیدوار
مالی امداد کی تفصیلات
اب تک 10 لاکھ سے زائد ورکرز میں تقریباً 11 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اس پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ خود صنعتی یونٹس اور سوشل سیکیورٹی کے ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کر کے نہ صرف راشن کارڈ بلکہ کیش بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں
پروگرام کی اہمیت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا '''نگہبان رمضان پروگرام''' ایک تاریخی اقدام ہے۔ اس سے محنت کش طبقے کو ماہِ رمضان میں اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ معاہدہ خلیج کے 6 ملکوں تک وسیع ہوگا، صحافی سلمان غنی کا دعویٰ
صحت کی سہولیات
محنت کشوں کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے نئے سوشل سیکیورٹی ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں نئے آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں محنت کشوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پنجاب میں محنت کشوں کی ڈیتھ اور میرج گرانٹ کو بڑھا دیا گیا ہے۔
مزدوروں کی بہتری کی کوششیں
صوبہ پنجاب میں مزدوروں کے لیے لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں اپنی چھت میسر آ سکے۔ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ قدامات کئے جا رہے ہیں جس سے پنجاب کا محنت کش خوشحال ہو سکے۔ یہی وہی خواب تھا جو میاں محمد نواز شریف نے دیکھا اور ان کی بیٹی مریم نواز اس کی تکمیل کر رہی ہیں۔








