معاشی ناکامی کا ذمہ دار ہمیشہ عوام ہوتے ہیں، سینیٹر عون عباس بپی
پی ٹی آئی سینیٹر کی تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ ایشین مارکیٹس میں تیل کی قیمتوں میں بڑا جھٹکا دیکھنے میں آیا۔ برینٹ کروڈ 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کی مشترکہ تقریب
پاکستان میں پیٹرول کی ممکنہ قیمت
یاد رہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول تقریباً 415 روپے فی لیٹر سے زائد تک جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا تارڑ
مہنگائی اور ٹرانسپورٹ پر اثرات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف ڈیڑھ ماہ میں ڈیزل 78 اور پیٹرول 68 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جس کا سیدھا اثر ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔
حکومت سے اپیل
آیا کبھی حکمران بھی قربانی دیں گے؟ چند دن وی آئی پی طیارے گراؤنڈ، سرکاری لگژری گاڑیاں پارک اور غیر ضروری اخراجات بند کر دیے جائیں۔ مگر یہاں معیشت کی ہر ناکامی کا بوجھ ہمیشہ عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے۔








