بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان
بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تصدیق
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک نے ہمیشہ خطے میں تخریب کار ملک کا کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کا اقوام متحدہ میں اپنا مؤقف پیش کرنا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، دہشت گردوں سے بھارتی روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی معالج تک رسائی عمران خان کا حق ہے، ملک میں ٹینشن اور گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے، فواد چودھری
پاکستان کی سلامتی کی ضمانت
عاصم افتخار نے کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغان دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد کر دی، ایران کے خلاف مزید کارروائیوں پر غور
دہشت گردی کی مختلف تنظیموں کی معلومات
انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کی 29 سال بعد علیحدگی: ’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘
پاکستان کا جوابی ایکشن
عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لئے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔
دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی
انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔








