عمران خان جیل سے نکل آئیں گے اور عید گھر کریں گے ؛ سینئر تجزیہ کار راحت ذوالفقار کا دعویٰ
عمران خان کی رہائی کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار اور صحافی راحت ذوالفقار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جیل سے نکل آئیں گے اور عید گھر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ون ڈے سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، کپتان شاہین آفریدی
غلط فہمیاں دور ہونے کا امکان
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ میں ایسے ہی کہہ رہا ہوں جیسے میں آپ کے دفتر آیا ہوں، آپ مجھے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ میں یہ اتنے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چیزیں طے ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار راحت ذوالفقار نے یوٹیوب پروگرام میں میزبان نعیم ثاقب سے گفتگو میں کہا کہ کسی صاحب نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کروا دی ہے، جس میں غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی حتمی تیاریاں جاری، لاہور میں 40 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیدیا گیا
ماضی کو چھوڑنے کا عزم
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اسے چھوڑنے پر دونوں راضی ہو گئے ہیں اور 2026 الیکشن کا سال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: ملک-عارف اور اعصام-مزمل نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے
عالمی معاملات کا اثر
میزبان نعیم ثاقب نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا گراف مئی 2025 میں انڈیا سے جھڑپ کے بعد بہت بلند ہوا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہماری قوم کہتی ہے کہ جو حکمران ہمارے اوپر بیٹھے ہیں یہ فارم 47 والے ہیں۔
راحت ذوالفقار نے کہا کہ میرا خیال ہے کچھ بین الاقوامی عوامل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کا ٹریفک حادثے میں 5 بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار
پولٹیکل ڈیڈلاک کا اثر
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مقبول پارٹی ہے اور دوسری طرف پاکستان کا مضبوط ادارہ ہے۔ دونوں کے ڈیڈلاک نے پاکستان کا نقصان کیا ہے، اور اعلیٰ حکام کو یہ ادراک ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے، ایڈمشن پالیسی کی منظوری
عید کی نماز اور مستقبل کی پیش گوئی
راحت ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں عمران خان باہر ہوں گے اور عید کی نماز گھر پڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
مالی احتساب کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ جب کشتی ڈوب رہی ہوتی ہے تو دو کام ہوتے ہیں؛ یا تو بوجھ کم کرتے ہیں یا سوراخ بند کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فورسز سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت میں اضافہ، وزیر تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم بیان
میڈل کلاس کا کردار
راحت ذوالفقار نے واضح کیا کہ میڈل کلاس عمران خان کی طاقت ہے، اور وہ لوگ جو سسٹم سے لاتعلق ہو چکے تھے، عمران خان نے انہیں باہر نکالا اور متحرک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کے سابق صدر مجرم قرار، 27 سال قید کی سزا کا اعلان
باہر گئے سرمائے کا تذکرہ
انہوں نے کہا کہ یہ میڈل کلاس 150 ارب ڈالر دبئی لے گئی ہے، جبکہ ہم ایک ایک ارب ڈالر کے لیے رو رہے ہیں۔
معاشی مسائل اور معاشرتی تنزلی
راحت ذوالفقار نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم میں تین طرح کے طبقات پیدا ہوتے ہیں، اور موجودہ نظام میں 99 فیصد لوگوں کو کوئی ان پٹ نہیں ہے۔








