پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
نئے نام کے لیے درخواستیں طلب
نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، خواہش مند افراد اپنی پرپوزل 24 مارچ تک پی سی بی کو جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم فل، پی ایچ ڈی کے مقالہ جات اورکتب کی اشاعت کا اردو زبان میں ہدف مقرر کیا جائے، اس طرح خودانحصاری، تحقیق اور تخلیق کی دولت ہاتھ آئے گی
ماضی میں نام کی تبدیلی
پی سی بی نے ماضی میں بھی قذافی اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم 2024 میں پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدے پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔
نئی معاہدے کی تفصیلات
نئے معاہدے کے تحت پی سی بی کو نیمنگ رائٹس کے مد میں 5 سالہ مدت کے لیے 1 ارب روپے حاصل ہونے تھے، اسٹیک ہولڈرز کو اب موقع دیا گیا ہے کہ وہ اس اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔







