مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر کو خط

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے، جس میں یت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا گیا اور انہوں نے ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

تعزیت اور یکجہتی

خط کے متن کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے، اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کو ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے آپ کی قیادت آنے والے سالوں میں ایران میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرے گی۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات

وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے، ان کی شہادت کے بعد دو روز قبل آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔

عالمی ردعمل

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل نئی ایرانی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...