ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی گئی، عید الفطر کے بعد بھرپور مہم کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی اور عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کی خاتمے کے لئے بھرپور مہم کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنج شیر میں ٹارگٹڈ آپریشن، این آر ایف کا طالبان چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ
نیا ایکٹ: The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے جامع ایکٹ تیار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026 کی منظوری دیدی۔ نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔ انٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
نئے ایکٹ کے نفاذ کی شرائط
نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ مقرر مدت کے اندر اندر سی سی ڈی کو جمع کرانا ہو گا۔ لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی۔
سخت سزائیں
مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔








