ایندھن کی شدید قلت، کولڈ سٹوریج نظام ناکارہ، پانی کی فراہمی متاثر، کیوبا میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا
توانائی کا بحران کیوبا میں شدت اختیار کر گیا
اقوام متحدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایندھن کی شدید قلت، کولڈ سٹوریج نظام ناکارہ، پانی کی فراہمی متاثر۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین
انسانی بحران کی شروعات
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی شدید قلت کے باعث کیوبا میں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ صحت کا نظام بھی ایک نازک مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
توانائی کی عدم دستیابی
’’شنہوا‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بریفنگ میں بتایا کہ ایندھن درآمد نہ کر سکنے کی وجہ سے کیوبا میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جس کے نتیجے میں بنیادی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور امدادی سرگرمیوں کو ممکن بنانے کے لیے مختلف رکن ممالک سے رابطے کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے اسلام آباد کا ہوائی کرایہ 75 ہزار سے تجاوز کرگیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ
صحت کی خدمات پر اثرات
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے) کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث ہسپتالوں میں بار بار بجلی کی بندش، ضروری ادویات کی قلت اور طبی آلات چلانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال نے کینسر کے علاج، ڈائیلاسس، ہنگامی طبی خدمات اور ماں اور بچوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی
علاج میں مشکلات
’’اے پی پی ‘‘کے مطابق کینسر کے تقریباً 16 ہزار مریضوں کو ریڈیو تھراپی جبکہ 12 ہزار سے زیادہ مریضوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، مگر بجلی کی بندش اور وسائل کی کمی کے باعث علاج متاثر ہو رہا ہے۔ ایمبولینس سروس بھی ایندھن کی کمی کے باعث متاثر ہے جس سے ہنگامی مریضوں کی منتقلی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناران میں سیاحت کے دوران بچے سمیت 3 افراد گلیشیر کے نیچے دب کر جاں بحق
پانی کی فراہمی متاثر
اقوام متحدہ نے بتایا کہ تقریباً 10 لاکھ افراد پینے کے پانی کے لیے ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ ملک کے 80 فیصد سے زیادہ پانی پمپ کرنے کے نظام بجلی پر چلتے ہیں، اس لیے بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں
خوراک کی فراہمی کے مسائل
خوراک کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ خوراک کی پیداوار، ذخیرہ اور ترسیل کے مراحل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور کولڈ سٹوریج نظام ناکارہ ہونے کے باعث بنیادی اشیائے خورونوش کی دستیابی کم ہوتی جا رہی ہے۔
امدادی سرگرمیوں کی کوششیں
اقوام متحدہ کے مطابق انسانی امداد فراہم کرنے والی تنظیمیں مدد کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم ایندھن کی کمی کے باعث خوراک اور پانی لے جانے والے ٹرکوں کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں جبکہ کئی امدادی کنٹینرز بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔








