ایران نے کہا امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا مگر دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے: امریکی مندوب
ایران کے حملوں کی مذمت
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
امریکی مندوب کا بیان
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیکل والز نے کہا کہ "ایران نےکہا امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا مگر ایران کی جانب سے دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے۔ خلیجی ممالک ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے متاثر ہوئے، ایرانی حکومت کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتی۔"
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
قرارداد کی منظوری
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت
سلامتی کونسل کا اجلاس
سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
ووٹنگ کے نتائج
خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کے حق میں 13 ووٹ آئے۔ ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔ پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔








