مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آئے سپین کے معروف تاجر محمد قیصر نعمان مبینہ مقابلے میں مارے گئے
مقدمات کا سامنا کرنے والے تاجر کی ہلاکت
لندن، لاہور (ویب ڈیسک) مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آئے سپین کے معروف تاجر محمد قیصر نعمان مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ گزشتہ دنوں ہی ضمانت پر ان کی لاہور کی ایک جیل سے رہائی ہوئی تھی، تاہم سی سی ڈی پنجاب نے اس معاملے سے لاتعلقی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول سامنے آ گیا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کرانے کی تجویز
قانونی مشیر کا بیان
صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے نعمان قیصر کے لیگل ایڈوائزر راجہ نامدار اقبال ایڈووکیٹ کا ویڈیو بیان شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ نعمان قیصر ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کرنے پاکستان گئے۔ عدالت کے سامنے خود کو پیش کرنے کے بعد پولیس نے مزید مقدمات بنادیے، اور اب بھی وہ نامعلوم مقام پر پولیس اور سی سی ڈی کی تحویل میں ہیں۔ درخواست ہے کہ نعمان کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این اے 251 کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک کامیاب قرار
جیل سے رہائی کے بعد کی صورتحال
بعدازاں مرتضی علی شاہ نے بتایا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد نعمان قیصر کی کیمپ جیل لاہور سے رہائی ہوئی۔ جیل سے باہر آتے ہی سی سی ڈی نے مبینہ طور پر انھیں پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔
Businessman Muhammad Nouman Qaiser from Barcelona eliminated in CCD Punjab encounter today. He travelled to Lahore to cooperate with the police in cases registered on him. He was released yesterday from Camp Jail Lahore after his bail was approved.
Note: CCD Punjab says it… https://t.co/nZ3gKNJaNR pic.twitter.com/OJHLcB2yKB
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 11, 2026
سی سی ڈی کا موقف
ادھر نعمان قیصر کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت اور انٹرنیٹ پر الزامات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سی سی ڈی کا موقف بھی سامنے آگیا۔ حکام نے بتایا کہ سی سی ڈی نے نعمان قیصر کے بہنوئی کے قتل اور دبئی میں تیار ہونے والی سازش میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی، لیکن اس کیس میں انہیں ضمانت مل گئی اور پھر سی سی ڈی کا کردار ختم ہوگیا۔ وہ سی سی ڈی کو مطلوب نہیں تھے، تاہم ان کا پنجاب پولیس کے ساتھ ایک اور کیس تھا۔








