پارٹی میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے، کچھ دیر میں موقف دیں گے؛امین الحق
ایم کیو ایم رہنما کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پارٹی میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے، کچھ دیر میں موقف دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چمن ریلوے لائن پر رومانوی اسٹیشن شیلا باغ آتا ہے، اس کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے، بہت کہانیاں منسوب ہیں
گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کی جگہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ لگایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔
نہال ہاشفی کی وزیراعظم سے ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف سے نہال ہاشمی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی۔








