موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی گئی
موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر رفتار کی نئی حدیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریستوران اور ‘ریچھ’ کا غصہ: جسٹس فائز عیسیٰ کی الوداعی تقریب میں کیا کچھ ہوا
موٹرویز پر رفتار کی تبدیلی
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق، ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر کار کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ، موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلابوں کے کھیتوں کی تصاویر بنانا چاہتا تھا، مرکزی لائن کو عبور کر ہی رہا تھا کہ انجن کے خوفناک وسل کی آواز سنائی دی، مڑ کر دیکھا تو وہ میرے اوپر ہی آ پہنچا تھا۔
قومی شاہراہوں پر نئی حدیں
ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی، جبکہ قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کرکے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔
توانائی کی بچت کا مقصد
ترجمان کا کہنا ہے کہ توانائی کی بچت کیلئے گاڑیوں کی حد رفتار کم کی گئی۔








