متحدہ عرب امارات سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
کراچی میں تیل کی بڑی ترسیل
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لیے اہم اجلاس، فیلڈ میں متحرک ہونے کے حوالے سے اہم فیصلہ
پی این ایس سی کی حفاظتی منتقلی
فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں پی این ایس سی جہازوں کی کراچی منتقلی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب
حکام کی اطلاع
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئے۔ فجیرا میں جہازوں پر حملوں کے بعد جہاز منتقلی کیلئے حفاظتی حصار ضروری تھا۔
وزیر میری ٹائم کا بیان
وزیر میری ٹائم جنید انور کا کہنا ہے کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک نیوی کے شکر گزار ہیں۔ وزارت خارجہ سے خلیج فارس میں پھنسنے والے 2 جہاز نکالنے کیلئے بھی ایران سے رابطے کی درخواست کی ہے۔








