نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی
نیوزی لینڈ کرکٹ کی اہم تبدیلی
ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی
کوچنگ کی تبدیلیاں
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی نے دھوکا دہی سے تصرف کر کے خیانت کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ آ گیا۔
پی ایس ایل میں شرکت
لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جب کہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، کیوی ٹیم کے کوچز ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول پک اینڈ ڈراپ: عدالت کا اہم فیصلہ
تجربہ اور مہارت میں اضافہ
نیوزی لینڈ کے مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے ان کے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر سیالکوٹ بیوروکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تومنتخب نمائندے کو چاہیے کہ خود تحقیقات کروائے: جاوید لطیف
نیوزی لینڈ کو ممکنہ فوائد
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کیے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہو گا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے لوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔








