مسلط ٹولہ غلط پالیسیوں سے پاکستان کو مسلسل تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، ان کا واحد انٹرسٹ عمران خان کی ملاقاتیں بند کرنا اور علاج نہ ہونے دینا ہے، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اہم بیان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے آج ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور وہ ہمارے لیڈر عمران خان کی صحت ہے۔ ہم نے فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں انکے علاج کے حوالے سے قانونی، سیاسی، جمہوری ہر طرح کے راستے اپنائے، لیکن ہمارا یہ آئینی و قانونی مطالبہ نہیں مانا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر اور عہدیداروں کو مبارکباد

عمران خان کی حیثیت اور موجودہ صورتحال

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان سابق وزیرِاعظم، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین اور پوری مسلم اُمہ کے لیڈر ہیں، بدقسمتی سے ہم ان کی قدر نہیں کر رہے۔ مسلط ٹولہ اپنی غلط پالیسیوں سے پاکستان کو مسلسل تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، ان کا واحد انٹرسٹ عمران خان کی ملاقاتیں بند کرنا اور ان کا علاج نہ ہونے دینا ہے۔ میں ان کو ہیکرز کہتا ہوں کیونکہ تمام سسٹمز کو انہوں نے ہیک کیا ہوا ہے۔ عدلیہ کو انہوں نے ہیک کیا ہوا ہے، پارلیمان کو انہوں نے ہیک کیا ہوا ہے۔ کوئی آئین و قانون وہ مان نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل

عمران خان کے علاج کے لیے اقدامات

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں علاج کروانے کیلئے مختلف طریقے اپنائے، عدالتوں کو دروازے کھٹکھٹائے، آئینی آپشن اپنائے لیکن بدقسمتی سے ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ امت مسلمہ کے پاس صرف دو ہی لیڈر ہیں، ایک آیت اللہ خامنہ ای جو شہید ہو گئے ہیں اور دوسرے عمران خان جو اس وقت جیل میں ہیں اور ان کی قدر نہیں کی جارہی۔ عمران خان معمولی آدمی نہیں ہیں لیکن افسوس ان کا علاج تک نہیں کروایا جا رہا۔

موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں

موجودہ مسلط ٹولے کی نہ تو کوئی داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی ہے، ان کو جنگ کے دور میں سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے، ان کے انٹرسٹ عوام مخالف ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...