معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی کا زمبابوین کرکٹر موزاربانی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قانونی اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل نے گرینڈ رمضان راشن تقسیم مہم کا چوتھا مرحلہ مکمل کر لیا
بلیسنگ موزاربانی کی پی ایس ایل سے دستبرداری
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے آئی پی ایل سے معاہدہ کرکے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آج سے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان
آئی پی ایل معاہدہ
بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ زمبابوین کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران آئی پی ایل سے معاہدہ سائن کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سختی
معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کوربین بوش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔








