اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے معطل رہنے کا اعلان
فلائٹ آپریشن کی معطلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منگل کو 2 گھنٹے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
نوٹم کی منسوخی اور اجراء
پی اے اے نے 16 مارچ کے لیے جاری ہونے والے نوٹم کو منسوخ کر دیا اور 17 مارچ کے لیے نیا نوٹم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید، وضاحت آگئی
فضائی حدود کی بندش کا وقت
نوٹم کے مطابق 17 مارچ کی صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 بجے تک فضائی حدود کا کچھ علاقہ بند ہوگا۔
پروازوں پر اثرات
نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کمرشل پروازوں کے لیے بند ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے تک لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔








