سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو موثر بنانے کی کوششیں

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے۔ سہیل آفریدی نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورننس سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت اب تک حاصل شدہ اہداف اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 1000 سے زائد کانٹینٹ کریئیٹرز نے لاہور میں ٹیکنو کے ساتھ بسنت کا جشن منایا

ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی

بریفنگ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں کیش لیس پیمنٹ انیشیٹیو کا آغاز کردیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2025ء کی کابینہ سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 100 سے زائد خدمات ڈیجیٹائز کردی گئی ہیں، بندوبستی اور ضم اضلاع میں 500 سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں اپنی طلاق پر نا خوش ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 35 افراد ہلاک

صحت اور تعلیم میں بہتری

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ 150 بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو 24 گھنٹے چائلڈ برتھ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، اور خالی اسامیوں پر 2400 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے سمری منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج

زرعی ترقی اور معاشرتی بہبود

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ جنگلی زیتون کے درختوں کی یورپی اقسام کے زیتون میں تبدیلی کی گئی جبکہ مقامی لوگوں کی شراکت سے 700 واٹر کورسز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 3177 یتیم اور 3380 بیوہ خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی اداروں میں زیر تعلیم 3500 طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں۔

معیاری سہولیات کی فراہمی

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 1500 سے زائد سمریاں اور 600 سے زائد فائلیں وصول اور بھیجی گئی ہیں، ای سمری اور ای آفس کے اجرا سے سمریاں اور فائل وصول اور بھیجی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مؤثر اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے، معیاری سہولتوں کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر عوامی اعتماد بحال کیا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...