اس وقت شہباز شریف کو تبدیل کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی ہے، شہزاد اکبر
شہزاد اکبر کا دعویٰ
لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ "اس وقت شہباز شریف کو replace کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت
آذربائیجان میں واقعہ
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان میں جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کمرے میں گرم پانی کا مسئلہ ہوا تو شہباز شریف نے راتوں رات آذربائیجان کے ہیڈ آف اسٹیٹ کو جگا کر گیزر ٹھیک کروایا۔ اس کے بعد ہی خود ہوٹل کے سوئمنگ پول میں سوئمنگ کی۔ تاہم، ان کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: المیہ یہ ہے کہ کھلے گٹر میں صرف ایک معصوم بچہ نہیں گرا بلکہ پاکستان کا پورا جمہوری نظام ہی اوندھے منہ اسی گٹر میں پڑا ہے، سراج الحق
وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات
اپنے ایک ولاگ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ "آپ کو یاد ہوگا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے کے بعد باکو گئے تھے۔ غالباً پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سربراہان بھی تھے۔ تو پاکستان سے وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل بھی گئے تھے۔"
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
غسل خانے کا مسئلہ
"بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کو اُس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا جہاں باقی سربراہان مملکت تھے لیکن فیلڈ مارشل کو الگ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فیلڈ مارشل کی شکایت
شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ ملٹری سیکریٹری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ فضول سا کمرہ دے دیا گیا۔ جب یہ بات وزیراعظم کو پتہ چلی تو رات کو ہی آذربائیجان کے ہیڈ آف اسٹیٹ کو جگایا گیا اور ایکشن لیا گیا۔
پرفارمنس پر تبصرہ
شہزاد اکبر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اس وقت شہباز شریف کو کوئی ری پلیس نہیں کرسکتا۔ "میری نظر میں اس وقت کوئی بھی نہیں، محسن نقوی میں بھی یہ فضائل موجود نہیں۔ میاں شہباز شریف صاحب خیال رکھتے ہیں، ہوٹل میں مسئلہ ہوجانا کوئی اتنی بڑی بات نہیں، ہوجاتا ہے لیکن یہی ان کی پرفارمنس ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ان کو ری پلیس کرنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی ہے۔"
اس وقت شہباز شریف کو replace کرنا ناممکن ہے کیوں کہ آزر بائیجان میں جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کمرے میں گرم پانی کا مسئلہ ہوا تو شہباز شریف نے آذربائیجان کے ہیڈ آف اسٹیٹ کو جگا کر گیزر ٹھیک کروایا۔ pic.twitter.com/SQQzw9BAQf
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) March 16, 2026








