کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں جاں بحق اور بیٹی زخمی، شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

کراچی میں حادثہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتجے میں خاتون جاں بحق اور اُس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ابراہیمی کا بنیادی مقصد مسلمان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے: نجم سیٹھی

سیاسی صورتحال کے بعد ہونے والا واقعہ

حادثہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگائی، جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بجھادی، اس دوران واٹر ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہروں پر سپریم لیڈر کا رد عمل آگیا

متاثرین کی شناخت

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زبیدہ خانم زوجہ محمد حسین اور زخمی بچی کی شناخت 12 سالہ کونین دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی۔ دونوں ماں بیٹی کورنگی عوامی کالونی کے رہائشی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا 23 نکاتی ایجنڈا جاری

قانونی کارروائی

رینجرز نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور فقیر محمد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا۔ عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کا مقدمہ متوفیہ خاتون کے شوہر محمد حسین کی مدعیت میں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرہ یا حج پر جانے سے متعلق خبروں پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت آگئی

مزید حادثات

ادھر منگھوپیر ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب مزدا ٹرک اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 30 سالہ سمیری زوجہ شفیق اور اس کی 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

پولیس کا بیان

حکام کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزدا ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...