یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے: سابق پاکستانی جنرل

سماعت کی تفصیلات

جسٹس عہبر گل خان نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرفراز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل صفائی نے بتایاکہ اس مقدمہ کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے، اس مقدمہ کے دو ملزمان سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ماتحت عدالت ضمانت منظور کر چکی ہیں، سابق ڈائریکٹر زوار احمد اور محمد عثمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

عدالت کا فیصلہ

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایاکہ ملزم سرفراز چوہدری سے ریکوری ہوچکی ہے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم سرفراز چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...