وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں: عظمیٰ بخاری
کریک ڈاؤن کی حکمت عملی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد و اداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، منی چینجرز کے ذریعے رقوم منتقلی کو بھی سٹریم لائن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان سلمان آغا نے پہلے بیٹنگ لے کر پچ رپورٹ پیش کرنے والے ایرون فنچ کے پہلے باؤلنگ کرنے کے مشورے کو نظر انداز کر دیا
عمل میں شفافیت
اجلاس میں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے عمل کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ورکنگ گروپ تمام متعلقہ امور پر پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل
اجلاس میں سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزرا نے کہا کہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز سے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی۔








