بالیوڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ
نیا گانا: سنجے دت اور نورا فتیحی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا نیا گانا منشکل میں پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے، شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات، درجات کی بلندی کے لیے دعا
گانے کی ریلیز اور تنقید
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم 'کے ڈی: دی ڈیول' کا گانا 'سرکے چونر تیری سرکے' یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایسے شخص کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی
قانونی شکایت
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کروائی جس میں ہندی گانے کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز سے غیر مستحق سرکاری ملازمین کو 23 ارب 68 کروڑ روپے دینے کا انکشاف
وزارت اطلاعات و نشریات کو شکایت
ایڈووکیٹ نے اس کی شکایت وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ گانے کے کچھ بول واضح طور پر قابل اعتراض اور عوامی استعمال کے لیے نامناسب ہیں جبکہ فلم بندی میں فحاشی کو بھی دکھایا گیا ہے۔
کم عمر بچوں پر اثر
شکایت کے مطابق، ایسے گانے اور بول کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے درست نہیں ہیں، لہذا گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔








