ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی ہے، خواجہ محمد آصف
وفاقی وزیر کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان رجیم کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے یہ دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔ نہتے شہریوں، مارکیٹوں اور سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ہیں، منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدن ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن پر غور
پاکستان کی مہمان نوازی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے ان کو پناہ گاہ میسر کی ہے، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اس کو آنر نہیں کرتے۔ اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لئے تاوان مانگتے ہیں۔ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی بلکہ ان کے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے۔ 3 نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن ان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، اللہ ہمیں معاف کرے آمین!
سوشل میڈیا پر ردعمل
یہ دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں۔ سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں، سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ہیں۔ منشیات کی سمگلنگ جن کا ذریعہ آمدن ہو۔ محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ہیں جس نے پچاس سال سے ان کو… https://t.co/twfeYrdopq
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 17, 2026








