علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
امریکہ کے صدر کا بیان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم،100انڈیکس 1لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیان
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جار ہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی خدمت کرنا مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے، ملک منظور حسین
ایران پر حملے کا فیصلہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔ ہم نے ایرانی فضائیہ اور نیوی کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جا رہے ہیں۔"
علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق
یاد رہے کہ ایران نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے۔








