علی لاریجانی کی شہادت پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کا بیان بھی آ گیا
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی رہنما علی لاریجانی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
میرواعظ کا بیان
Condemn the targeted killing of secretary Ali Larijani by the rogue state of Israel!
The resilience of the people of Iran and their leadership, reflects the spirit of a true Muslim nation, courageous, steadfast with resolute faith in Allah. Such people deserve to lead.As the… pic.twitter.com/d01xoCJaHy
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) March 18, 2026
ایران کے عوام کی ثابت قدمی
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے ’’ایکس‘‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام اور ان کی قیادت کی ثابت قدمی ایک حقیقی مسلمان قوم کی روح کی عکاسی کرتی ہے جو بہادر، ثابت قدم اور اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان رکھنے والی ہے اور ایسے لوگ ہی قیادت کے مستحق ہوتے ہیں۔ عالمِ اسلام کے دیگر رہنما خود کو بے نقاب کر چکے ہیں اور وہ محض کٹھ پتلی ثابت ہوئے ہیں جو عزم، ہمت اور یقین سے عاری ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال
میرواعظ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پولیس سٹیٹ کے خوفزدہ حکمرانوں نے انہیں ایک بار پھر زبردستی ماہِ رمضان میں اللہ کے گھر جانے سے روک دیا، گھر میں نظر بند رکھا اور مسجد شریف گول مارکیٹ کرن نگر میں خطاب کرنے سے بھی روک دیا جو انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔








