سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
عید الفطر کا عالمی جشن
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز کی ادائیگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں جاری
شاہ سلمان کا پیغام
شاہ سلمان نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا
مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی صورت حال
دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز عید ادا کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ (Gulfood 2026) نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
دنیا بھر میں عید کی تقریبات
ادھر ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا، سیکیورٹی گارڈ گولی چلنے سے جاں بحق
امریکا اور یورپ میں عید کا جشن
امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، جہاں عیدالفطر آج منائی جائے گی۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ہے: خالد مقبول صدیقی
ماسکو میں عیدالفطر کی تیاری
روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں: آئینی بنچ
مسکو کی جامع مسجد میں مرکزی اجتماع
مرکزی عید اجتماع ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوگا، جہاں روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ راویل گائنت الدین خطبہ دیں گے اور نمازِ عید کی امامت کریں گے، نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تب تک نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جب تک سعودی سلامتی کو خطرہ نہ ہو، چینی پروفیسر وکٹر گاؤ
نمازیوں کی سہولیات اور سکیورٹی
اس کے علاوہ تاریخی مسجد، میموریل مسجد "شہداء" اور دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے نمازیوں کی سہولت کے لیے اضافی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق عید کے روز تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھلی ہوں گی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد کے گلے میں بانہیں ڈالے ”ویپ” پیتے پرانی ویڈیو وائرل
عیدالفطر کی نشریات
عیدالفطر کی مرکزی تقریب کی نشریات قومی ٹی وی چینل "روسیا 1" پر بھی نشر کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس بابرکت موقع سے مستفید ہو سکیں، ماسکو کے نواحی علاقوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جہاں نمازیوں کی آمد صبح 6 بجے سے شروع ہوگی جبکہ نماز 7 بجے ادا کی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب
مشرق کے ممالک میں عید کی صورت حال
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا سمیت مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل عید منائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
بنگلادیش اور انڈونیشیا میں عید
بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔








