وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

عیدالفطر کی مبارک باد

قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ دل کی گہرائیوں سے سب کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عید قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، عید کی خوشیاں تب پوری ہوتی ہیں جب انہیں اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا ہے؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

عالمی صورتحال اور اقتصادی اثرات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے، ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن و استحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ یہ بحران مزید بڑھ سکتا ہے، اس وقت عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جو تیل چند ہفتے پہلے 72 ڈالر فی بیرل تھا وہ آج 158 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ حالیہ تاریخ میں مہنگائی کا طوفان جنم لے رہا ہے، مارچ کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے نے عوام پر بہت بوجھ ڈالا۔

قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ مجھے پیٹرول میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی، ایسے حالات میں مزید اضافہ کرنا عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کرتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...