اولاد کا بچھڑ جانا ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے جنگ بندی اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ایران کی لاوان آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ نیوز
تعزیت اور دعا
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی۔
والدین کے غم میں شرکت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے، جس کا مداوا ممکن نہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔








