وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا مصر ی ہم منصب کو ٹیلیفون، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلۂ خیال
نائب وزیرِ اعظم کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کو ٹیلیفون کیا اور ان سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کی تفصیلات
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today spoke with Foreign Minister of Egypt, Dr. Badr Abdelatty, to discuss the evolving regional situation.
DPM/FM emphasized the importance of dialogue and collective efforts to promote peace and… pic.twitter.com/N04gciQg00
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 22, 2026
امن و استحکام کی ضرورت
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
عید کی مبارکباد
دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا۔








