نکاح نامہ میں حق مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا: لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو حق مہر دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین عالمی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا
مہر کی ادائیگی کا اصول
عدالت نے کہا کہ اگر نکاح نامہ میں حق مہر کی ادائیگی کا وقت درج نہیں ہے تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ
درخواست گزار کا کیس
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے خاتون درخواست گزار کی مہر کی رقم دینے سے متعلق درخواست منظور کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم
لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ، جس میں بیوی کو مہر کی رقم نہ دینے کا حکم دیا گیا تھا، کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس عابد حسین نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر پر جوتوں کی بارش
دیگر فیصلے
لاہور ہائی کورٹ نے نان نفقہ اور جہیز سے متعلق اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ بھی برقرار رکھا۔
درخواست گزار کا دعویٰ
درخواست گزار نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا تھا.








