عید کے لباس پر تنقید کے بعد علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی۔
علی ظفر کی قوم سے معافی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ یہ سنگین غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
معافی کا پیغام
علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں قوم سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور عید کے موقع پر روایتی اجرک اور دھوتی میں پودوں کو پانی دینے کا نہایت سنجیدہ فعل انجام دیا۔
I would like to apologise to the nation for wearing a see through kurta without a banyan, and for the very serious act of watering plants in a traditional Ajrak dhoti on Eid. I understand this has been one of the most pressing national and global issues affecting everyone’s lives…
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 24, 2026
غلطی سے سیکھنے کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حالیہ دنوں میں سب کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے انتہائی اہم قومی اور عالمی مسئلے میں سے ایک رہا ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ دوبارہ یہ غلطی نہ دہراؤں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔








